Featured post

نمبر پلیٹ چوری ۔کار ڈاکےکی ہوئی انوکھی واردات

 پاکستان میں کار ، موٹرسائکل کا چوری ،  ڈاکاہونا معمول کی بات ہے۔خصوصا سردیوں میں ان وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ 

موٹر سائکل ، کار ڈاکہ میں ایسے طریقے اپنائے جاتے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔


 ڈاکےکے پرانے طریقے 

ان میں دو طریقے جو کہ بہت عام ہیں ۔ موٹر سائکل چوری کے لیے اسکا ہینڈل لاک توڑنا اور میڑ ڈاریکٹ کرنا ہے اور کار ڈاکے لیے  کار ڈرائیور  کو سنسان جگہ پہ لے جا کر گن پورئنٹ پہ کار ڈاکہ شامل ہے


ڈاکے کا نیا طریقہ

اب کار موٹر سائکل ڈاکہ کے لیے جو انداز اپنایا گیا ہے وہ نمبر پلیٹ چوری کاہے۔

نمبر پلیٹ ہا ئی جیکنگ  میں ہائی جیکرز پارکنگ لاٹ ( پارکنگ کی جگہ ) تک کا آپکا پیچھا کرتے ہیں، جب آپ اپنی گاڑی چھوڑ دیتے ہیں ، وہ آپکی نمبر پلیٹ اتار لیتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں ۔جب آپ واپس آتے ہیں اور ڈرائیو کرنا شروع کرتے ہیں  وہ آپکا پیچھا کرنا شروع کر دیتے ہیں، پھر وہ آپکو اوورٹیک کرتے ہیں، اپنی کھڑکی سے آپکی نمبر پلیٹ دکھاتے ہیں کہ یہ آپ کھو چکے ہیں اور وہ اسےآپکو دینا چاہتے ہیں۔جب آپ اپنی نمبر پلیٹ لینے کے لیے رکتے ہیں تو بندوقیں باہر آتی ہیں اور آپکی کار لے لیتے ہیں ۔ہو سکتا ہے آپکو اور آپکی گاڑی دونوں لے لیں

یہ بہت تربیت یافتہ اور منظم منصوبہ ہے اور سب کچھ بہت جلد ہو جاتا ہے۔

براِئے مہربانی دوسروں کو بھی ان خطرات سے خبردار کریں۔ اس خبر کو روکے نہیں ، جتنا ہو سکے پھیلائیں۔

پاکستان میں ہونے  والا تازہ واقعہ

پاکستان ، ملتان میں تازہ کار ڈاکہ کی واردات میں اس انداز کو اپنا یا گیا جو کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد ملزمان کی جانب سے انکشاف ہوا ۔
______

Like our FACEBOOK page
CLICK HERE
_______



Comments