Featured post

حکومت مخالف تحریک PDM میں خود اعتمادی آگئی.. اس خود اعتمادی کو وجوہات کیا ہیں؟ عمران خان کا بیان

 سچی انفارمیشن رپورٹ : اپوزیشن تنظیموں کی مشترکہ تحریک PDM میں روز بروز بڑھتی شرکت اور ان کے راہ نماؤں کے اندر نظر آنے والی خود اعتمادی کے بعد عمران خان سے کیے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت گراو تحریک میں روز بروز آنے والی خود اعتمادی کی وجہ ہماری حکومت کی نااہلی یا کمزوری نہیں ہے اور نہ  اسٹیبلشمنٹ نے ہمارا ساتھ چھوڑا ہے



عمران خان نے مزید کہا کہ PDM میں نظر آنے والے اعتماد کی وجہ کچھ ممالک ہیں جو چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کمزور ہو اور انکی من پسند حکومت آئے. 


سچی انفارمیشن کے مطابق ان ممالک میں وہ عربی ممالک شامل ہیں جو اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پاکستان پہ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ پاکستان بھی اسرائیل کو تسلیم کرے. 

ان ممالک میں سعودیہ عرب, متحدہ عرب عمارات, عمان, قطر سرفہرست ہیں.


مزید تفصیل کے لئے سچی انفارمیشن پر خبریں پڑھتے رہیں

Comments