Featured post

پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے شدید دباؤ۔ کیا پاکستان کے حکمران یہ دباؤ برداشت کر لیں گے یا اسرائیل کو تسلیم کریں گے؟

 اجکل پاکستان کے میڈیا میں  یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ   پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے

اس مسئلے پر عوام کو بہت سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے حکومت اگر سنجیدہ ہو بھی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ ایک صیہونی نقشہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور اس دوران پاکستان میں شدید دباؤ ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کر لے تو ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان کے اندر اس دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت ہے۔


 پاکستان کے سیاسی طبقے میں  دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت

اس دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت پاکستان کے سیاسی طبقے میں صفر ہے کیونکہ یہ دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔ اس سیاسی طبقہ نے اپنا ہر دن انہی دباؤ ڈالنے والوں کے مطابق گزارنا ہوتا ہے لہذا یہ دباؤ کو برداشت نہیں کر سکتے مگر عوام برداشت کر سکتے ہیں اور وہ ستر سال سے اس دباو کو برداشت کر بھی رہے ہیں۔

آپ نے دیکھا موجودہ حکومت کے دور میں بہت دفعہ ایسا معاملات ہوئے حکومت دباؤ برداشت نہیں کر سکی۔ ملایئشیہ کانفرنس جیتا جاگتا ثبوت ہےکہ ملائیشیہ کانفرس میں پاکستان کو شرکت کرنے کے کارڈ کے ساتھ گاڑی بھی بھیجوائی گئی اور پاکستان نے دعو ت بھی قبول کی مگر شرکت کے وقت  پاکستان کے مرشد اعلی سعودی عرب کی جانب سے حاضری کا بلاوا ملتے ہی وزیراعظم عمران خان ملائیشیہ سے قبل سعودیہ عرب روانہ ہو گئےاور وہیں سے کانفرنس میں شرکت سے منع کردیا۔

چونکہ اب سعودی عرب میں اسرائیلی وزیراعظم نے آکر دورہ کیا ہے اور حرمین کے خادم نے جب اسرائیل کوقبول کر لیا ہے تو اب پاکستان کے لیے بھی جواز پیدا ہو جاتا ہے کہ پاکستان کا سیاسی طبقہ بھی اسرائیل کو تسلیم کرے۔


پاکستانی قوم میں  دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت

مگر  پاکستان کے بائیس کروڑ عوام یہ ایک طاقت دکھائی دیتی ہے اور یہ دباؤ برداشت کر لیتی ہے تو یہ دنیا کی نا قابل تسخیر قوم اور سپرپاور کو عاجز کر دینے والی قوم بن سکتی ہےکیونکہ اسرائیل کی نابودی قریب ہے۔ اور جب کوئی اپنے بقاء کو بچانے سے عاجز ہو تو اس وقت آخری حربہ دباوَ رہ جاتا ہے ۔ اور جو قوم دباو برداشت کرلے وہ  سپر پاور بن سکتی ہے


 جب تک یہ قیادت ہے اور ان کے اندر غلامی کی سوچ ہے یہ نہیں ہو سکتا کیونکہ اسی قیادت نے  بہت آسانی کے ساتھ کشمیر دے دیا ہندوستانیوں کو دباؤ میں یہ اس دباؤ کو برداشت نہیں کرسکتے۔مگر پاکستانی قوم کو اس موضوع پر سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہےجو کہ بہت تکلیف دہ موضوع ہے۔




Comments