Featured post

حکومت پاکستان مصیبت کا شکار۔ تعلیمی اداروں کی بندش کی اصل وجہ کورونا نہیں حقیقت کچھ اور

  کرونا وباء میں شدت

پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اس کرونا وباء میں شدت ہے۔ہر چند کے باقی ممالک کی نسبت پاکستان کے اندر اس میں کمی واقع ہے مگر اس کے باوجود یہ وباء مزید شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ ایسے میں حفاظتی علاج و معالجہ کرنے کی بجائے حکومت اور مختلف سیاسی احزاب مل کر خود اس وباء سے زیادہ مہلک کام کر رہے ہیں۔مثلا بندش وغیرہ، نہ وباء کے لیے بندش ضروری نہیں ہے ،سب سے زیادہ ضروری بات احتیاط ہے۔

مثلا فاصلہ رکھیں غیرضروری آمدورفت نہ ہو ماسک کو معمول بنا لیں۔ اپنے ہاتھوں کی صفائی کریں خود محلول کے علاوہ پانی اور صابن سے بھی کافی حد تک ہاتھوں کی صفائی رکھیں۔


 کرونا میں بندش کی اہم وجہ

ان دنوں چونکہ حکومت مصیبت کا شکار ہے اس دوران حکومت کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت اپنے آپ کو بچانے کے لیے اقدام کررہی ہے۔


تعلیمی اداروں کی بندش

ان میں ایک قدم تعلیمی اداروں کو بند کرنا ہے جو کہ خود ایک نامعقول قدم ہے کیونکہ نا تو وباء ان اداروں سے پھوٹ رہی ہے اور نہ پھیل رہی ہے لہذا تعلیمی اداروں کا بند کرنا اس نسل کے ساتھ ظلم ہے۔

اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ چونکہ حکومت کا عوام کے ساتھ رویہ اور دوسری طرف خود حکومت کی کمزوری کے باعث جو سیاسی جماعتوں کے خلاف حکومت کا شدید رویہ تھا وہ باعث بنا کہ اب وہ سیاسی جماعتیں بھرپور طریقے سے حکومتی احتجاجی رویہ اختیار کریں لہذا ان تمام احتجاج کو روکنے کے لیے کرونا کی آڑ میں وزیراعظم صاحب نے اپنا اقدام کیا ہے۔ کیونکہ اپوزیشن کا یہ استدلال ہے کہ ہماری ریلی نکالنے سے اگر کرونا پھیل جاتا ہے تو یہ جو ادارے اور بازار کھلے ہیں کیا ان سے نہیں پھیلتا لہذا اپوزیشن کا منہ بند کرنے کے لئے  حکومت نے قدم اٹھایا کہ ملک بھر میں بندش ہوجائے تاکہ اپوزیشن حکومت مخالف اقدام سے باز رہے۔مگر حکومت کا یہ قدم اور خصوصا تعلیم کو قربان کرنا یہ حکومت کا عوام کے ساتھ ناانصافی کا رویہ ہے جس

کے اوپر حکومت کو غور کرنا چاہیے۔




وفاق المدارس نے یہ کہا ہے کہ ہم چھٹیاں نہیں کریں گے کیونکہ یہ طلاب کے لیے ایک بہترین 

قرنطینہ ہے۔


ہماری درخواست ہے حکومت سے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کریں۔اپوزیشن سے مقابلے کے لئے کوئی اور تدبیر اختیار کریں کیونکہ یہ ایک نامناسب قدم ہے اگر حکومت کے اندر کوئی بھی سمجھدار ہے تو اس فیصلے کو بدلے اور تعلیم بچوں کے لئے بند نہ کریں۔

govt. pakistan close education departments due yo corona


Comments